Up next


PTA mobile registration online method

2 Views
CyberTech
1
Published on 18 Jul 2020 / In People & Blogs

آپ کو آج کل پی ٹی اے کیطرف سے IMEI کے حوالے سے میسجز آرہے ہوں گے۔ اس حوالے سے کچھ گائیڈ لائنز عرض کروں گا۔

پی ٹی اے نے DIRBS یعنی 'ڈیوائس آئیڈنٹفیکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم' لانچ کیا ہے جس کا مقصد پاکستان میں غیرقانونی طریقے سے آنے والے موبائيل فونز کو پاکستان میں ناقابل استعمال اور قابل استمعال بنانا ہے۔ IMEI دراصل ہر موبائیل ڈیوائس کا اپنا ایک شناختی نمبر ہوتا ہے۔ اس شناختی نمبر یا IMEI پر پوری دنیا میں دو موبائیل ڈیوائسز بھی نہیں ہو سکتیں۔ IMEI کا مطلب ہے انٹرنیشنل موبائیل ایکوئپمنٹ آئیڈنٹٹی۔ ابھی پی ٹی اے اپنے DIRBS سسٹم کے ذریعے جو ڈیٹا اکھٹا کر رہا ہے اس سے وہ اسکو چار گروپوں میں تقسیم کر رہا ہے۔

1- درست یا valid IMEI
2-غیر درست یا invalid IMEI
3-پی ٹی اے سے منظور شدہ یعنی compliant IMEI
4-پی ٹی اے غیر منظور شدہ یعنی non compliant IMEI

جس طرح آپ کو شناختی کارڈ نمبر صرف NADRA کی اتھارٹی ہی ایشو کر سکتی ہے اسیطرح پوری دنیا میں موبائیل ڈیوائسز کو IMEI نمبر GSMA ایشو کرتا ہے۔ جی ایس ایم اے ایک گلوبل اتھارٹی ہے۔

** درست یا valid IMEI کا مطلب ہے کہ اس ڈیوائس کو GSMA نے شناختی کارڈ دیا ہوا ہے۔

** غیر درست یا invalid IMEI کا مطلب ہے کہ اس ڈیوائس کو GSMA نے شناختی کارڈ ایشو نہیں کیا ہوا اور اس کی مینوفیکچرنگ ہی غیر قانونی ہے۔

** جب پی ٹی اے آپ سے کہے کہ ڈیوائس کا IMEI درست ہے مگر compliant نہیں تو اس کا مطلب ہے کہ پی ٹی اے کے پاس رجسٹر نہیں

** جب پی ٹی اے آپ سے کہے کہ ڈیوائس کا IMEI درست ہی نہیں یعنی invalid ہے تو اس کا مطلب ہے کہ GSMA سے منظور شدہ نہیں ہے یعنی اس موبائیل کی پیدائش ہی کسی بے نام کمپنی کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے ہوئی ہے۔

** اور جب پی ٹی اے کہے کہ ڈیوائس کا IMEI compliant ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ڈیوائس کا IMEI بھی درست ہے اور پاکستان میں آئی بھی قانونی ذرائع سے ہے۔

اگر پی ٹی اے یہ جواب دے کہ ڈیوائس کا IMEI invalid ہے سمجھ لیں وہ ڈیوائس کسی نچلے درجے کی چائنہ کمپنی نے بنائی ہے یا پھر اس فون کو flashed کر دیا گيا تھا اور دوبارہ جگاڑی طریقے سے سافٹ وئیر انسٹال کیا گیا ہے۔ پی ٹی اے نے کہا ہے کہ اگر آپ کو Invalid کا پیغام ملے تو اس موبائیل میں جو بھی سمز آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں لگا کر استعمال کر لیں مگر ایک خاص مدت deadline کے بعد اس پر کوئی اور سمز آپریشنل نہیں ہو سکیں گی۔

اگر پی ٹی اے یہ جواب دے کہ ڈیوائس کا IMEI valid ہے مگر compliant نہیں ہے تو اس کا مطلب ہے اس پر سم لگا کر ڈیڈلائن سے پہلے استعمال کر لیں وہ فون نارمل چلتا رہے گا لیکن اگر آپ ڈیڈ لائن کے بعد اس میں سم لگاتے ہیں تو پھر وہ آپریشنل نہیں ہو گا اور اسکو آپریشنل کرنے کے لئے آپ کو پی ٹی اے کے پاس اس ڈیوائس کا IMEI رجسٹر کرنا ہوگا۔ یہ وہ موبائیل فونز ہوں گے جو آپ کے کزنز، بھائی، دوست وغیرہ باہر سے آپ کو اپنا منہ پیار دکھانے کو تحفے کے طور پر بھیجتے ہیں یا پھر آپ علی ایکسپریس وغیرہ سے آن لائن منگواتے ہیں۔

Show more
0 Comments sort Sort By

Facebook Comments

Up next